سہارنپور: آزاد خاتون امیدوار شبانہ کو ملے 0 ووٹ، ای وی ایم پر کھڑے کئے سوال
09:44AM Sat 2 Dec, 2017
Share:
سہارنپور۔ یوپی بلدیاتی انتخابات کے دوران سہارنپور میں آزاد خاتون امیدوار کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ وہیں، ایک بھی ووٹ نہ ملنے سے خاتون امیدوار حیرت میں پڑ گئی۔ نتائج آنے پر امیدوار نے ای وی ایم پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا، "یہ کیسے ممکن ہے کہ میرا ووٹ بھی مجھے نہیں ملا؟" کم سے کم میرے اور میرے خاندان کا ووٹ تو مجھے ملنا ہی تھا۔
بتا دیں کہ وارڈ نمبر 54 سے کونسلر امیدوار شبانہ کو ووٹوں کی گنتی میں پتہ چلا کہ انہیں ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ اس پر شبانہ نے ای وی ایم کی معتبریت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم میرا اور میرے خاندان کا ووٹ تو مجھے ملا ہی ہے۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ مجھے اپنا ووٹ بھی نہیں ملا؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ کم از کم 900 ووٹ ہمیں ملیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم میں گڑبڑی ہوئی ہے تبھی مجھے ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ وہیں، ای وی ایم پر انگلی اٹھاتے ہوئے شبانہ کے شوہر نے کہا کہ ای ویم میں 100 فیصد گڑبڑی ہے اور اس کی جانچ کے ساتھ ساتھ یہاں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔