عربی میں ربیع بہار کو کہتے ہیں اور بہار جب آتی ہے تو غنچے چٹکتے ہیں، پھول کھل اٹھتے ہیں، کلیاں مسکراتی ہیں، سبزہ زار مہک اٹھتے ہیں، پرندے چہچہاتے ہیں، بہار کی آمد سے دل و دماغ معطر ہو جاتے ہیں اور ہر طرف ایک کیف و مستی اور سرور کا عالم ہوتا ہے۔ آج سے چودہ سو برس پہلے عرب کی ویران وادی میں بہار آئی تھی، بی بی آمنہ کے گھر کے آنگن میں ایک سدا بہار پھول کھلا تھا، جس کی مہک سے ساری کائنات معطر ہو گئی، دلوں کے خلوت کدے روشن ہو گئے، تھکی ماندی انسانیت کو شادمانی نصیب ہوئی، نسل آدم کا وقار بلند ہوا، شرف انسانی کو معراج نصیب ہوئی، عظمت انسانی کو سربلندی ملی، خاک کے ذروں کو حیات نو ملی، یہ آنے والی بہار او را س میں کھلنے والا پھول حسن ازل کی تجلی خاص اور جان کائنات، فخر موجودات محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس تھی مبارک ہو کہ ختم المرسلیں تشریف لے آئے جناب رحمۃ للعالمین ﷺ تشریف لے آئے https://telegram.me/ilmokitab